کیری کاسعودی رہنماؤں سے یمن اور شام کی خانہ جنگی ختم کرانے پر تبادلہ خیال

جدہ: (یو این آئی) امریکہ وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے یمن میں لڑائی کا خاتمہ اور برسرپیکار فریقوں کے درمیان امن بات چیت پھر سے شروع کرنے پر بات کی۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کیری سعودی رہنماؤں اور دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے نائجیریا ہوتے ہوئے سعودی شہر جدہ پہنچے ہیں۔ وہ شہزادہ سلمان کو شام میں روس کے ساتھ فوجی تعاون کے سلسلہ میں ہونے والی میٹنگ سے بھی مطلع کریں گے۔
خلیجی ریاستوں کا شامی منصوبہ سے متفق ہونا بے حد ضروری ہے کیونکہ شام کی خانہ جنگی میں شامل شامی اپوزیشن گروپوں پر ان کا کافی اثر ہے۔ دوسری جانب روس اور ایران شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کرتے ہیں۔یہ بات چیت اس وقت ہورہی ہے جب شامی باغی ترک خصوصی فورسز توپوں اور جنگی جہازوں کی مدد سے ترک شام سرحد پر داعش کے آخری گڑھ میں داخل ہوگئی ہیں۔
اپنے جنوبی ہمسایہ کے ساتھ امریکہ کی مدد سے ترکی کی سیکورٹی فورسز نے یہ پہلا بڑا حملہ کیا ہے۔ قبل ازیں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ کیری شام میں فوجی تعاون اور خفیہ معلومات کے تبادلہ کے لئے ایک سمجھوتہ کرنے کی غرض سے جمعہ کو جنیوا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملیں گے۔ اس کے نتیجہ میں اسد کے جنگی جہازوں کو روسی فضائی حدود میں پرواز نہیں کرنے دیا جائے گا جبکہ روس اور امریکہ فوجی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش ) کے خلاف مربوط حملے کریں گے۔
کیری اپنے قیام کے دوران خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے بھی شرف ملاقات حاصل کریں گے۔ اس کے بعد وہ سعودی عرب۔ متحدہ عرب امارات اور برطانوی معاون وزیر خارجہ ٹوبیاس ایل وڈکے ساتھ بات کرکے یمن میں 16 ماہ سے جاری لڑائی کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے جس میں اب تک ساڑے چھ ہزار جانیں ضائع ہوچکی ہیں جن میں سے نصف عام شہری تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerry in saudi arabia for talks on syria yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply