کینیا میں ساتھی ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے پرپرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹر وں نے بھی ہڑتال کر دی

نیروبی: مشرقی افریقہ کےھ ملک کینیا میں عدالت کی جانب سے اپنے افسران کو سزا دیئے جانے کے خلاف پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے 48 گھنٹہ کی ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ جیکولین کیتول نے کل بتایا کہ چونکہ عدالت نے طبی افسران کو سز ا دی ہے اس سے ناراض نجی کلینکوں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے احتجاجاً 48 گھنٹہ کی ہڑتال کردی ہے جو آدھی رات سے شروع ہوگی۔
کینیا میڈیکل پریکٹیشنرز اور دانتوں کے ڈاکٹروں کی یونین کے عہدیداروں کو عدالت کی حکم عدولی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میںدو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ کینیا کے 5ہزار ڈاکٹرز ملک کے عوامی حفظان صحت نظام کی بد حالی اور اپنے مشاہرے میں اضافہ کے لیے دو مہینے سے ہڑتال پرہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kenyan private doctors to strike after colleagues jailed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply