کینیائی فوج کے الشباب کے ٹھکانوں پر حملے،کے 31 دہشت گرد ہلاک

نیروبی:صومالیہ میں تعینات کینیائی فوجی دستے نے جنوبی صومالیہ کے جبلاند علاقے میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے دو ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 31 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ کینیائی فوج نے ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ چھاپے میں زمینی فوجی دستے کو ہیلی کاپٹر اور فضائی فائرنگ کی مدد دی گئی اور آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا گیا۔
تاہم، الشباب کی طرف سے فوری طورپر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ کینیائی فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ فوجی دستے نے چھاپے کے دوران کثیر مقدار میں ہتھیار، رائفل ، مواصلاتی آلات اور یونیفارم لباس بر آمد کیے۔کینیا کے فوجی دستے الشباب کے جنگجوؤں کی طرف سے کینیا میں حملے کئے جانے کے بعد 2011 سے صومالیہ میں تعینات ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kenyan army says 31 al shabaab militants killed in somalia raid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply