کینیا کی ایک یونیورسٹی میں طلبا کے لے جارہی گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملہ، دو ہلاک

ممباسا:(رائٹر)کینیا کی کوالے کاؤنٹی میں منگل کے روز ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ممباسا کیمپس میں طلبا کو لے جارہی گاڑیوں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے میں دو ملازمین ہلاک ہوگئے اور متعدد طلبہ زخمی ہوگئے ۔ بندوق برداروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اس حملے میں اسٹاف کی دو خواتین بھی ماری گئیں،جبکہ ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ بس طلبا کو ان کے ہاسٹل سے یونیورسٹی کیمپس میں لارہی تھی کہ گھات لگائے بیٹھے تقریباً 10 مسلح افراد جھاڑیوں سے نمودار ہوئے اور طلبا کو لے جارہی گاڑیوں پر گولیاں داغناشروع کردیں۔
واضح رہے کہ صومالی دہشت گردانہ گروہ الشباب آئے روز کینیا -صومالیہ سرحد اور کینیا ساحل سے متصل علاقوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔2015 میں اس گروہ نے کینیا کے گیریسا ٹاؤن میں یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا،جس میں 148 لوگ مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kenya university shooting two dead and several wounded as 10 gunmen ambush student bus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply