کینیا میں اپوزیشن لیڈر اوڈینگاکنیاتا حکومت کی برطرفی تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا

نیروبی: کینیا کے حزب اختلاف کے رہنما رائلہ اوڈینگا نے عہد کیا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتہ کے انتخابات کے نتائج کے خلاف ،جس میں 9فیصد کے فرق سے اوہورو کنیاتا دوسری میعاد کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ووٹنگ کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اوڈینگا نے نیروبی میں اس مقام پر جہاں مظاہرین اور پولس کے درمیان خونریز تصادم ہوا تھا، اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور حکام سے نہ ٹکرائیں۔
گزشتہ دنوں کینیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سیاسی بنیاد پر پرتشدد مظاہروں میں اب تک 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک شدہ افراد کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والی امیدوار رائلہ اوڈینگا کی پارٹی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں نتائج کے خلاف پرتشدد مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں سابق صدر یوہورو کینیاٹا نے اپنے حریف کو شکست دے کر دوسری بار کینیا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kenya opposition leader vows to remove kenyatta government in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply