قزاخستان23جنوری سے آستانہ میں شام مذاکرات کے لیے مکمل تیار

ماسکو:قزاخستان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ 23 جنوری کو دارالحکومت آستانہ میں شام کے بحران پر مذاکرات کے انعقاد کے لئے مکمل تیار ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی آر آئی اے نے قزاخستان کے وزیر خارجہ قیراط عبدالرحمانوف کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی ہے۔ روس نے شامی صدربشار الاسد کی فوج کے مشرقی حلب پر قبضہ کے بعد آستانہ میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی اپیل کی تھی۔
روس شام کے صدر بشار الاسد کا سب سے طاقتور اتحادی ہے۔ آستانہ مذاکرات کی ترکی نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، امریکہ موجودہ سفارتی کوششوں میں راہ راست طور پر شامل نہیں ہے۔ وہ گزشتہ سال امن مذاکرات کو شروع کرنے کی کوششوں میں ناکام رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kazakhstan says ready for syria talks in astana on january 23 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply