قازقستان میں وزارت داخلہ کی عمارت پر دہشت گردانہ حملہ،4پولس اہلکار سمیت 6ہلاک

الماتی: قازقستان کے دارالحکومت الماتی میں وزارت داخلہ کی عمارت پرمشتبہ اسلامی دہشت پسندوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک اور8 دیگر زخمی ہو گئے۔ اسپتال کے ذرائع نے آج ’رائٹر کو بتایا کہ حملے میں مارے جانے والوں میں چار پولیس اہلکار، ایک عام شہری اور ایک مشتبہ حملہ آور ہے۔
تاہم وزارت داخلہ نے حملے میں چار افراد کے ہی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔حملہ آور نے ضلع پولیس اسٹیشن اور ایک دفتر کے علاوہ ریاست سیکورٹی کے دفتر کو اپنا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا ایک اور واقعہ سب سے مصروف سینٹرل اسٹریٹ پر ہواجہاں پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے۔
قازقستان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے حملے کے فوراً بعد ایک بیان جاری کیا جس میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث سکیورٹی مزید بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔حملہ آوروں کی شناخت اور اس حملے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل قازقستان کے شہر اقتوبی میں ایک فوجی اڈے اور اسلحہ کی دکان پر فائرنگ میں 20افراد ہلاک ہو گئے تھے۔قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بائف نے اس حملہ کو دہشت گردانہ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے ملک بھر میں حفاظتی بندوبست سخت کرنے کے احکام جاری کر دیے (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kazakh city on red alert as gunmen attack government buildings in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply