امریکہ پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرے : حامد کرزئی

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ امریکہ اب پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گا امریکہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس پر پابندی لگا دے کیونکہ یہ دونوں ادارے طالبان انتہاپسندوں کو پنا ہ دے رہے ہیں۔
کرزئی نے خیالات کااظہار خبر رساں ادارے اے پی سے کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے حکومت افغانستان کی شکایتوں کا ذکر کیا۔
پاکستان کے حوالےسے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹوئیٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کرزئی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ اب پاکستان میں کارروائی کرے گا۔
لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کے عوام کو تکلیف پہنچے یاپاکستان پر جنگ تھوپی جائے۔باالفاظ دیگر میںچاہتا ہوںکہ امریکہ پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرے عوامکو نشانہ نہ بنائے۔
لیکن پاکستانی حکام نے افغان حکام کے الزامات یہ کہہ کر خارج کر دیے کہ اسکی سرزمین پر کوئی منظم دہشت گرد نیٹ ورک نہیں ہے۔

Title: karzai urges us to impose sanctions on pak military and intelligence in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply