حکومت دہشت گردوں کو سزائے موت دینا روک دے: کرزئی

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے حکومت افغانستان کو تلقین کی ہے کہ دہشت گردی کے الزام میں جیلوں میں بند لوگوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ روک دے۔طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد اپنے آن لائن بیان میں کرزئی نے کہا کہ ملک میں دائمی امن کے قیام کا واحد راستہ اخوت و اتحاد ہے۔
بیان مین کرزئی نے مزید کہا کہ افغان عوام پر بیرون ملک سے جنگ مسلط کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طالبان کا بیان اس امر کا ثبوت ہے ان کے امیر ملا اختر منصور اس سرزمین پر مارے گے ہیں جو پاکستان کے زیر کنٹرول ہے۔
انہوں نے طالبان کے نئے امیر مولوی ہیبت اللہ اخون زادہ سے اپیل کی کہ امن عمل میں شامل ہو جائیں اور افغانستان واپس آجائیں۔

Title: karzai urges government to halt further execution of militants | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply