بم دھماکہ میں زخمی قندھار کے نائب گورنرعبد العلی شمسی انتقال کر گئے

قندھار سٹی: سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی قندھار میں گذشتہ روز تسلسل سے ہونے والے بم دھماکوں میں زخمی قندھار کےنائب گورنر عبد العلی شمسی بدھ کی صبح زخموںکی تاب نہ لا کر انتقال کر گئے۔گورنر کے ترجمان صمیم خپلواک نے پژواک افغان خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شمسی کو گہرے زخم آئے تھے اور رات بھر موت سے لڑنے کے بعد بدھ کو صبح اسدار فانی سے رخصت ہو گئے۔
ان دھماکوں کے ہلاک شدگان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ الکعبی، قندھار وزارت خارجہ کے سربراہ سعید احمد اور گورنر ہمایوں عزیزی سمیت کئی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔اس سانحہ کے بعد امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید الناہیان نے سفیر کے سوگ میں تین دنوں کے غم کا اعلان کرتے ہوئے قومی پرچم نصف جھکانے کا حکم دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kandahar deputy governor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply