سوڈان میں فوجی انقلاب، صدر عمر البشیر کئی اخوان المسلمین لیڈروں کے ہمراہ خانہ نظر بند

خرطوم : جمعرات کی صبح ہوتے ہی ہورا سوڈان اس وقت خوشی سے جھوم اٹھا جب فوج نے بغاوت کر کے ملک کے صدر عمر البشیر کو فوجی انقلاب کے ذریعہ معزول کر کے خانہ نظر بند کر دیا۔

معزولی اور نظر بندی کی خبر جنگ کی آگ کی طرح پورے سوڈان میں پھیل گئی اور فوج کے باقاعدہ اہم اعلان سے پہلے ہی گولی کوچوں اور چوراہوں پر کثیر تعدا دمیں لوگ جمع ہو گئے اور خوشیاں منانا شروع کر دیں۔

رائٹر نے دوبئی کے الحدث ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی کہ سوڈان کی اصل حزب اختلاف کے سربراہ کے بیٹے نے کہا کہ بشیر کو اخوان المسلمین کے کئی رہنماؤں کے ساتھ خانہ نظر بند کر دیا گیا ہے۔

سوڈانی ذرائع نے رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز سے کہا کہ فی الحال بشیر کو سخت پہرے میں صدارتی رہائش گاہ میں رکھا گیا ہے۔

پیداوار اور اقتصادی وسائل کے وزیر عدیل محذوب حسین نے بھی الحدث ٹی وی کو بتایا کہ صدر بشیر کے مستعفی ہوجانے کے بعد اقتدار سنبھالنے کے لیے ایک فوجی کونسل تشکیل دینے کے لیے مشاورت ہو رہی ہے۔

]]>

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jubilation as sudans omar al bashir under house arrest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.