شاہ اردن عبداللہ کا دورہ امریکہ 30جنوری سے

واشنگٹن:اردن کے شاہ عبداللہ پیر سے امریکہ کی سرکاری دورے پر آئیں گے۔ امریکہ میں اردن کے سفارت خانے نے ٹویٹر کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی۔ سفارت خانے کے حکام نے بتایا کہ امریکہ میں نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حلف برداری کے بعد عرب ممالک کے کسی بھی لیڈر کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہو گا۔
اس دورے کے دوران مسٹر عبداللہ نئی امریکی انتظامیہ کے علاوہ کانگریس کے سینئر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسٹر عبداللہ مسٹر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے یا نہیں یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مسٹر عبداللہ نے حال ہی میں روس کا بھی دورہ کیا ہے۔
روس کے دورے کے دوران انہوں نے شام میں امن کے عمل کو حمایت دینے کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ شام میں اسلامی اسٹیٹ کے خلاف امریکی فوج کی جانب سے چلائی جا رہی مہم میں اردن بھی شامل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jordans king abdullah to visit u s in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply