سنگا پور میں ٹرین حادثہ میں 28مسافر زخمی

سنگا پور: سنگا پور ماس ریپیڈ ٹرانزٹ(ایس ایم آر ٹی) کے دو ٹرینیں بدھ کے روز باہم ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ مین کم از کم28مسافر زخمی ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ ایس ایم آر ٹی کی30سالہ تاریخ میں یہ دوسرا حادثہ ہے۔
اس حادثہ میں مسافروں کے موچ آگئی ،جسم کے کئی حصوں میں فریکچر ہو گیا اور جوڑ اپنی جگہ سے ہل گئے۔اس سے قبل 5اگست1993کو ایک ٹوٹا ہوا ربر کا چھلا کلی منٹی ایم آر ٹی اسٹیشن پر دو ٹرینوں میں ٹکرہوجانے کا باعث بن گیا تھا ۔
اس حادثہ میں تقریباً160مسافر زخمی ہوئے تھے۔اس ربر کے چھلے کے ٹوٹ جانے سے ریل پٹروں پر 50لیٹر تیل پھیل گیا تھا جس سے پٹریاں نہایت چکنی ہوگئی تھیں۔
اسی دوران مشرق کی جانب جانے والی ٹرین کچھ تکنیکی خرابی کے باعث مقررہ وقت سے دو منٹ زیادہ رک گئی ۔اسی دوران پیچھے سے دوسری ٹرین آگئی۔لیکن خودکار حفاظتی نظام پٹریوں پر تیل پھیل جانے کے باعث کام نہ کر سکاتھا اور وہ حادثہ ہو گیا تھا۔

Title: joo koon train accident second such incident in mrts 30 year history | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply