لشکر طیبہ اور جیش محمد کی برکس مشترکہ اعلامیہ میںشدید مذمت

شیامین: برکس کانفرنس کے پہلے ہی روز ہندوستان کو اس وقت زبردست کامیابی ملی جب ایک مشترکہ اعلامیہ میں لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مذمت کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے ساحلی شہر شیامین میں نویں برکس کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہاشیاءخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ہندوستان میں سب سے بڑی اصلاح ہے۔ ۔انہوں نے برکس ممالک کے مابین نئی کھوج کے میدان میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل معیشت سے ترقی کی رفتار میں تیزی آسکتی ہے اور اس سے مسلسل ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ان ممالک کے اسمارٹ شہر، آفات سے نمٹنے سے لے کر شہروں کی ترقی کے شعبہ میں آپسی تعاون بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپسی تعاون سے ہی ترقی ممکن ہے اور ایک مضبوط برکس ساجھیداری اور ’انوویشن‘ ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ شمسی توانائی ایجنڈا کو مضبوطی دینے کیلئے برکس ممالک بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’مشترکہ ساجھیداری کے تحت نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں جوڑنے، مہارت کی ترقی میں تعاون بڑھانے اور اعلی تکنیکی درجہ کے کاموں میں لین دین کی ضرورت ہے۔انہوں نے برکس ممالک کے مابین نئی کھوج کے میدان میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل معیشت سے ترقی کی رفتار میں تیزی آسکتی ہے اور اس سے مسلسل ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Joint communique of the brics member states in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply