امریکہ نے ڈھاکہ دہشت گردانہ حملہ کی ایف بی آئی سے تحقیقات کرنے کی پیشکش کی

ڈھاکہ: امریکہ نے بنگلہ دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ میں ایک ریستوراں پر دہشت گردانہ حملے کی ،جس میں کم از کم20غیر ملکی ہلاک ہوئے،تحقیقات فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے کرانے کی پیش کش کی ہے۔
وزیر خارجہ جان کیری نے پیر کے روز بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ٹیلی فو نپر بات کرکے اس حملےکی ایف بی آئی سے جانچ کرانے کی پیش کش کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں بتایا کہ مسٹر کیری نے بنگلہ دیش حکومت کو اعلیٰ بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ اس حملے کی جانچ کرانے کیلئے ترغیب دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں، جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے قبول کی ہے، ملوث تمام چھ دہشت گردمارے گئے تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور اس حملے میں شامل اپنے پانچ بندوق برداروں کی تصاویر بھی ڈالی ہیں۔ حالانکہ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے اس الزام کی تردید کی ہے اور اس حملے کے لئے مقامی دہشت گرد گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John kerry offers fbi assistance to bangladesh pm sheikh hasina in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply