امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،داعش سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر نے شام سمیت ہر ملک میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے نمٹنے اور اسے ہر محاذ پر شکست دینے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں سعودی عرب نے داعش مخالف مہم میں فوجی مہیا کرنے کی پیش کش کی۔ سرکوبی کے درمیان دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے نمٹنے کی حکمت عملی کے سلسلے میں آج بات چیت ہوئی۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے تین شہروں میں ہوئے حملے کے ایک دن بعد مسٹر کیری اور مسٹرالجبیر کے درمیان آئی ایس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے سلسلے میں ہوئی میٹنگ کے دوران شام کے سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ لیبیا، یمن ، اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے جدہ، مدینہ اور قطیف شہر پر ایک دن پہلے ہوئے خود کش حملوں میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے۔جن میں ایک بم دھماکہ مدینہ منورہ میں واقع پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد نبوی کے باہر کار پارکنگ ایریامیں ہوا تھا۔( رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John kerry meets saudi foreign minister discusses terror attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply