امریکی وزیر خارجہ جان کیری نیروبی پہنچے

نیروبی: امریکی وزیر خارجہ جان کیری علاقائی مسائل پر بات چیت کرنے کی غرض سے آج کینیا کی راجدھانی نیروبی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر کیری سوڈان میں قیام امن اور صومالیہ میں سیاسی عدم استحکام پر مختلف نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے.
وہ کینیا کے صدر یوہورو کینیاٹا کے ساتھ کل ملاقات کرنے کے بعد کینیا، یوگینڈا، جنوبی سوڈان، سوڈان، جبوتی، تنزانیہ، صومالیہ اور ایتھوپیا کے وزرا خارجہ کے ساتھ علاقائی امور پر تفصیل سے بات کریں گے۔ مسٹر کیری جنوبی سوڈان میں جاری لڑائی اور صومالیہ میں جنگجو تنظیم الشباب سے نمٹنے کی حکمت عملی کے معاملےپر دونوں ممالک کے نمائندوں سے میٹنگ کریں گے۔
بعدازاں مسٹر کیری نائجیریا روانہ ہو جائیں گے جہاں راجدھانی ابوجا میں وہ نائجیریائی صدر محمد بوہاری سے ملاقات کے دوران بوکو حرام سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر غور کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John kerry in nairobi for talks with president kenyatta in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply