امریکہ نے یروشلم بم دھماکہ کی مذمت کی

واشنگٹن: امریکہ نے یروشلم میں گذشتہ روز ہوئے بم دھماکہ کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ جان کیری نے یروشلم کی ایک بس میں ہوئے دھماکے کی، جس میں کم از کم 21افراد زخمی ہوگئے، مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ایڈوکیسی گروپ جے اسٹریٹ کی میزبانی میں ہونےوالے ایک فنکشن میںتقریر کے دوران کہاکہ ”آج رات ہمارا دل و دماغ ان 21بے قصور مردوں عورتوں اور ان کے اہل کنبہ میں لگا ہوا ہے جو اس حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔
کیری نے مزید کہا کہ یہ ہر لحاظ سے دہشت گردانہ حملہ لگتا ہے اور اہم اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔یہ بزدلانہ حرکتیں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔لیکن یہ دہشت گرد اور تخریبی طاقتیں اسرائیلی عوام کو مشتعل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ اس کشیدگی اور ٹکراو¿ کو بھی ختم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔یاد رہے کہ پیر کے روز یروشلم میں ایک بس بم دھماکہ ہوا تھا جس سے آگ لگ گئی تھی اور 21افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Title: john kerry condemns jerusalem bombings | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply