ٹرمپ کی پالیسیاں امریکی عوام اور ملک کے لیے زبردست خطرہ : سابق امریکی نائب صدرجو بائیڈن

واشنگٹن:سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ 2020میں عہدہ صدارت کی دوڑ میں شامل رہنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اسے قطعاً کارج ازا مکان قرار دینا بھی حماقت ہوگا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں امریکی عوام اور پورے ملک کے لئے خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت امریکہ کا سیاسی نظام قومی اور بین الاقوامی سطح پر خطرے میں پڑ گیا ہے اور اس صورت حال سے امریکی عوام اور سیاستدان سخت پریشان ہیں۔
امریکہ کے سابق نائب صدر کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ میں آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسا کوئی صدر نہیں گزرا ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ بھی کوئی ایسا شخص امریکہ کا صدر نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں پارٹیوں کے اراکین ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے نتائج سے سخت خوفزدہ ہیں۔
امریکہ کے سابق نائب صدر نے ٹرمپ انتظامیہ سے امریکی عوام کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے امریکی سیاسی نظام خطرے میں پڑ گیا ہے اور عوام اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی متنازعہ اور متعصب پالیسیوں کے خلاف گزشتہ طویل مدت سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔بائیڈن نے مزید کہا کہ کچھ باتیں اور واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ جب وہ رونما ہوتے ہیں تو کوئی خاموش تماشائی نہیں بنا رہ سکتا۔

Title: joe biden god willing trumps presidency will be a single exception | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply