ایٹمی اسلحہ پر امریکہ کا شمالی کوریا کو انتباہ

سیول: (رائٹر) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو اسے زبردست اور اثردار جواب دیا جائے گا۔
مسٹر جم میٹس کی نے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پر کسی قسم کا حملہ، یا ہمارے اتحادی ممالک پر کوئی وار کیا گیاتو اسے شکست دی جائے گی اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے پر منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع بننے کے بعد مسٹر میٹس جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

Title: jim mattis warned north korea | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply