افغانستان بھیجے جانے والے تین ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی حتمی فہرست تیار

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے آج کہا کہ افغانستان میں 3000 سے زائد امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔ مسٹر میٹس نے کہا کہ افغانستان میں بھیجے جانے والے فوجیوں کی حتمی فہرست تقریباً تیار ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی تک افغانستان میں فوجیوں کو بھیجنے کے آخری حکم نامے پر ابھی تک دستخط نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر ہمہ پہلو غور کیا جارہا ہے نیز اس کی نوک پلک درست کی جارہی ہے ۔ اس سے قبل رائٹر اطلاع دے چکا تھا کہ امریکہ ساڑھے تین ہزار فوجی افغانستان بھیجے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jim mattis us to send over 3000 troops to afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply