آسٹریلیا نے ملیشیا پر دہشت گردانہ حملہ کا انتباہ دیا

کوالا لمپور:آسٹریلیا نے انتباہ دیا ہے کہ دہشت گردملیشیا کے سب سے بڑے شہر اور دارالخلافہ کوالالمپور اور اس کے مضافات میں حملہ کر سکتے ہیں۔ملیشیا میں آسٹریلیائی ہائی کمشنر نے آسٹریلیائی شہریوں کو سفری مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ملیشیا میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ حکام نے کوالا لمپور کی تفریح گاہوں سمیت کئی علاقوں پر حملوں کا منصوبہ تیار کرنے میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ دہشت گرد کولال لمپور کے اندر او ر مضافات میں حملوں کامنصوبہ بنارہے ہیں۔ یہ حملے بلا امتیاز ہو سکتے ہیں اور ان میں مغرب کے مفادات یا مغربی ملکوں کی تنصیبات بھی ہدف بن سکتی ہیں۔آسٹریلیا کے انتباہ کے بعد کوالالمپور کے پولس سربراہ تاج الدین محمد عیسیٰ نے انگریزی اخبار دی اسٹار کو بتایا کہ گذشتہ چند ماہ سے سیکورٹی بندوبست سخت کر دیا گیا ہے۔ اور فی الحال حملہ کے کوئی آثار نظر نہیںآرہے۔2013سے اب تک ملیشیا نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 150سے زائد لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jihadists could target kuala lumpur in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply