جدہ قونصل خانہ پر حملہ آور خود کش بمبار پاکستانی تھا:سعودی وزارت داخلہ

جدہ:سعودی وزارت شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے خود کش بمبارکی شناخت ہوگئی ہے وہ پاکستانی شہری تھا ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس کی شناخت عبداللہ گلزار خان کے نام سے کی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور بتا یا ہے کہ 35 سالہ عبداللہ گلزار خان 12 سال سے اپنی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ جدہ میں مقیم تھا اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔
جدہ دھماکے کے علاوہ گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب بھی 3 خود کش دھماکے ہوئے جن میں مسجد نبوی کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں چار سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک اور5دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jeddah suicide bomber identified he was a pakistani saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply