صدر ایران روحانی نے ایران 12ایٹمی کامیابیوں کا اعلان کیا

تہران:جمعہ کو منائے جانے والے ایران کے قومی ایٹمی ٹیکنالوجی ڈے سے عین ایک روز قبل قومی دارالسلطنت میں منعقد ایک تقریب میں صدر حسن روحانی نے ایران کی کچھ تازہ ترین ایٹمی کامیابیوں پر سے پردہ اٹھایا۔
روحانی نے جمعرات کو اس تقریب کے دوران کہاکہ ایران اور فائیو پلس ون ممالک کے درمیان ایٹمی معاہدہ سے ایران کے اندر قومی اتحاد قائم کرنے اور دنیا میں گھلنے ملنے کا بہترین موقع ملا ہے۔روحانی نے یہ بھی کہا کہ ایران کی فوجی قوت سے دنیا اور خطہ کے کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم کسی کے لیے بھی خطرہ نہیں ہیں ۔
نہ ہم کسی ملک کو دھمکاتے ہیں اور نہ ہی کسی ملک کو دھمکانے،ڈرانے یا ان پر دباو¿ ڈالنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔روحانی نے اس پر اصرار کیا اسلامی انقلاب کے بعد37سال کے دوران ہم نے کسی ملک پر حملہ کیا اور نہ ہی کسی کو ڈرایا دھمکایا۔ہم نے تو صرف اپنے اوپر حملہ کیے جانے پر ہمیشہ اپنا دفاع کیا ۔
یاد رہے کہ ویانا میں14جولائی2015کو مشترکہ جامع منصوبہ عمل کے عنوان سے ایران اور امریکہ، برطانیہ، فرانس ، چین اور روس پر مشتل پانچ ممالک پلسجرمنی کے درمیان جوہری معاہد ہوا تھا ۔اور اس مشترکہ جامع منصوبہ عمل پر 16 جنوری 2016سے عمل آوری شروع ہو گئی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jcpoa provides opportunity for national unity inside iran interaction with world in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply