شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پرآبے اور ٹرمپ رضامند

ٹوکیو:عام انتخابات میںجاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے حکمراں اتحاد کی شامدار کامیابی پر ٹیلی فونی مبارکباد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حوالے سے بھی بات کی۔
ٹیلی فونی گفتگو کے بعد جاپان کے ڈپٹی چیف کیبنٹ سکریٹری یاسو توشی نیشی مورا نے بتایا کہ کل جاپان میں مسٹر آبے کی اتحادی پارٹی کو ملنے والی شاندار کامیابی پر مسٹر ٹرمپ نے ٹیلیفون پر انہیں مبارکباد دی۔ اور بات کرنے کے دوران دونوں رہنما شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنے پر رضامند ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ 3نومبر سے جاپان، جنوبی کوریا، چین ، ویتنام اور فلپائن کے دورے پر روانہ ہوں گے اور پانچ نومبر کو جاپان پہنچیں گے، اور اسی دوران دونوں لیڈروں کے درمیان کئی اہم ایشوز پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ صدر بننے کے بعد پہلی بار جاپان کے دورے پر جارہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japans abe trump agree to raise pressure on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply