شینزو آبے کی وزیر اعظم جاپان کے طور پر دوسری اننگز شروع

ٹوکیو: گذشتہ ماہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت والے اتحاد کی عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی کے بعد جاپان کے شینزو آبے کو لگاتار دوسری بار وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔
توقع ہے کہ مسٹر آبے اپنی سابقہ کابینہ میں کوئی ردوبدل نہیں کریں گے اور موجودہ وزیروں کو ہی ان کے عہدوں پر بحال رکھیں گے اور انہیں ہدایت کریں گے کہ بہبود اطفال اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے 2018کے مالی سال کے دوران اضافی بجٹ تیار کیا جائے۔
63سالہ مسٹر آبے کا بدھ کے روزوزیر اعظم کے طور پر دوبارہ انتخاب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ جاپان سے کچھ روز پہلے عمل میں آیا ہے۔مسٹر آبے2012میں ،منجمد معیشت کو متحرک کرنے اور دفاعی بجٹ کے وعدوں کے ساتھ بر سراقتدار آئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japans abe re elected as prime minister after big election win in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment