جاپان کے وزیر اعظم شین زو آبے تعلقات کو فروغ دینے متحدہ عرب امارات پہنچے

ابو ظبی: جاپان کے وزیر اعظم شین زو آبے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابو ظبی پہنچ گئے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے رہنماو¿ں سے دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔ ابو ظبی مسٹر آبے کے دورہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پڑاو¿ ہے ۔اپنے اس دورے کے دوران وہ اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔آبے سوموار کو متحدہ عرب امارات کے رہنماو¿ں سے ملاقات با ت کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی گنجائش اور اس میں سدھار لانے کے امکانات پر روشنی ڈالنے کے لیے جاپان یو اے ای بزنس فورم میں بھی حصہ لیں گے۔متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں جاہان کا اصل شریک تجارت ہے۔اور خطہ میں جاپانی تجارت کا ایک تہائی حصہ یو اے ای کا ہے۔وہ جاپان کو تیل سپلائی کرنے والا دوسرا سب سے بڑا سپلائر ہے۔اور گذشتہ سال اس نے جاپان کی تیل کی مجموعی ضرورت کا ایک چوتھائی تیل فراہم کیا تھا۔متحدہ عرب امرات سے جاپان کو جو برآمدات کی جاتی ہیں ان میں95فیصد تیل ہے جبکہ باقی پانچ فیصد المونیم برآمد کیا جاتا ہے۔ جاپان کی یو اے ای کو برآمدات میں60فیصد موٹر گاڑیاں ہیں۔یو اے ای میں 300جاپانی کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japans abe in the uae to boost ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply