ڈرائیونگ کے دوران پوکےمون گو کھیلنے والے ٹرک ڈرائیور نے دو لوگوں کو کچل دیا

ٹوکیو:جاپان میں ہر کس و ناکس پر ”پوکےمون گو“ گیم کھیلنے کا ایسا جنون طاری ہے کہ لوگ ڈرائیونگ کے دوران تک اسے کھیلنے سے نہیں چوکتے۔ جس سے سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔ تازہ ترین واقعہ اس وقت ہوا جب ایک ٹرک ڈرائیور نے ڈرائیونگ کے دوران اس کھیل کو کھیلتے ہوئے دو لوگوں کو کچل دیا۔
جن میں سے ایک کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ٹوکوشیما پولیس نے بتایا کہ گزشتہ شام ہونے والے اس حادثے کے بعد لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے لئے گرفتار کئے گئے ٹرک ڈرائیور نے کہا کہ اس کا دھیان بھٹک گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ”ٹرک ڈرائیور اب بھی حراست میں ہے۔ اب تک مقدمہ چلانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے“۔
لوکیشن بنیاد پر گیم پوکےمون گو کو بنانے والی کمپنی نیانٹک کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں حادثے کی معلومات ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس ماہ انہوں پوکےمون گو میں ایک خصوصیت شامل کی ہے جس میں جب اس کی رفتار بڑھائی جائے گی تو وہ یوزر سے گاڑی نہ چلانے کی تصدیق کرے گا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والے اس کھیل کی وجہ سے کئی حادثوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japanese truck driver playing pokemon go kills pedestrian in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply