جاپانی وزیر اعظم 12جون کو ایران کے سہ روزہ دورہ پر آئیں گے

بیجنگ: جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شین زو آبے 12جون کو ایران کا دورہ کریں گے۔ گذشتہ 40برسوں میں کسی جاپانی رہنما کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

اپنے تین روزہ قیام کے دوران جاپانی وزیر اعظم کو امید ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی دور کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کریں گے۔

پروگرام کے مطابق آبے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

مئی کے اواخر میں ٹوکیو میں امریکی صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مدد کریں گے۔

ان کی اس پیش کش کا امریکی صدر نے خیر مقدم کیا تھا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے8مئی2018کو یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے خود کو2015کے جوہری معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ اور ساتھ ہی ایران پر ایران کی تیل برآمدات کو نشانہ بنا کر پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japanese pm due in tehran on june 12 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.