دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے جاپان کا 44 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے جاپان کا 44 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ
ونتیان:جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ایشیائی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے 44 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ حکومت جاپان کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
ترجمان کے مطابق جاپان نے یہ رقم دہشت گردی کے شکار ایشیائی ممالک کو دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگب کو مزید تیز کرنے کے لئے دینے کی پیشکش کی ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فنڈ دینے کی یہ تجویز جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے لیڈروں کے اجلاس میں پیش کی ہے۔