چین مشرقی بحیرہ چین میں سمندری حدود کی خلاف ورزی نہ کرے:جاپان

ٹوکیو:جاپان نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ چین میں سرحد کی خلاف ورزی کر کے وہاں کشیدگی کی صورتحال پیدا نہ کرے۔ جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری یوشیھدے سگا نے کہا کہ جاپان، چین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ چین میں سمندری حدود کی خلاف ورزی نہ کرے، جس سے وہاں صورت حال خراب ہو۔
جاپان کے دعوے والے مشرقی بحیرہ چین میں ایک جزیرہ کے پاس کل بڑی تعداد میں چین کے کوسٹ گارڈس اور دیگر سرکاری جہازوں کو دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 12چینی جہاز پیر کی صبح تک سمندری سینے پر تیرتے دیکھے گئے تھے اور وہ ابھی تک علاقہ میں موجود ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan urges china not to escalate east china sea tension in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply