جاپان شمالی کوریا کے خلاف پابندی کے معاملہ میں امریکہ سے متفق: وزیر مالیات

واشنگٹن:(رائٹر)جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے سلسلہ میں تعاون کیلئے وہ امریکہ کے ساتھ ہے۔ جاپان کے وزیر مالیات تارو آشو نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے جوہری تجربہ کے معاملہ پر اس کے خلاف پابندی لگائے جانے کے سلسلہ میں رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر آشو جاپان کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں۔انہوں نے یہاں دو طرفہ اقتصادی مذاکرات کے دوسرے مرحلہ کے شروع ہونے سے قبل امریکی وزیر مالیات اسٹیون منچیون کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan u s agree to closely cooperate on north korea sanctions aso in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply