شمالی کوریا کو میزائل چھوڑے جانے کا مناسب جواب دیا جائے گا: حکومت جاپان

Japan to respond to North Korea missile threat
ٹوکیو:چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو ایک زبرست، سنگین خطرہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان اس کے جواب میں مناسب اقدامات کرے گا۔ مسٹر سوگا نے صحافیوں کو بتایا، ” بیلسٹک میزائل ہمارے علاقے پر پرواز کرنے کے لئے کا تجربہ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے ملک کے لئے ایک زبردست اور سنگین خطرہ ہے“۔
حکومت کے ترجمان سوگا نے کہا کہ جاپان نے اس کی سخت مذمت کی ہے کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے تجاویز کی کھکم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان مناسب اقدامات کرنے کے لئے امریکہ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ میزائل صبح 5بج کر58منٹ پر(2058 GMT جاپان کے وقت کے مطابق)کے آس پاس چھوڑا گیا اور و6بج کر6منٹ پر ہک ایدو کے شمالی مرکزی جزیرے کے اوپر سے گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 6بج کر12منٹ پر یہ میزائل کیپ ایریمو کے مشرق میں وقع سمندر میں گر گیا۔