جاپان کی امریکہ۔میکسیکو تعلقات پر توجہ مرکوز

ٹوکیو: حکومت جاپان کے چیف ترجمان یوشیہدے سگا کے مطابق امریکہ-میکسیکو سرحد پر تعمیر ہونے والی دیوار کی وجہ سے جاپانی کمپنیوں پر پڑنے والے اثرات پر جاپان کی مسلسل نظر ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکہ کی میکسیکو سے آنے کی مصنوعات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ ہے جس سے امریکہ-میکسیکو سرحد پر تعمیرہونے والی دیوار کا خرچ نکالا جا سکے۔
جاپان کی آٹو سیکٹر کے ڈیولپر کمپنیوں کے میکسیکو میں متعدد کارخانے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دو ہزار میل طویل دیوار کی تعمیر سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کئے تھے۔
امریکہ کے اس فیصلے سے میکسیکو اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تلخی آنے کا خدشہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan to monitor impact on its firms from us mexico relationship in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply