جاپان میں جیبی طوفان کی تباہکاریاں جاری، 10ہلاک سیکڑوں زخمی

ٹوکیو: جاپان میں چوتھائی صدی کے بعد آنے والے اب تک کے سب سے بھیانک طوفان میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 10 اور زخمیوں کی زائد از300ہو گئی جبکہ طوفان سے مچنے والی تباہی کے باعث ہزاروں افراد ابھی تک ایک بڑے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح ہو کہ منگل کو دوپہر میں216کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہواؤں اور زبردست بارشوں کے ساتھ آنے والے جیبی نام کے طوفان نے جاپان کے مغربی ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ہواؤں کے اس قدر تیز جھکڑوں کے ساتھ یہ طوفان آیا تھا کہ مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، پلوں پر ٹرک الٹ گئے اور خلیج اوساکا میںتقریباً ڈھائی ہزار ٹن ایک خالی وزنی بحری جہاز سیلاب کے پانی سے بہتا ہواکنسائی انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو ملانے والے ایک پل پر پہنچ کر رک گیا ۔

جس کی وجہ سے ہوائی اڈے پر ہزاروں پھنس گئے۔خلیج اوساکا کے دونوں ہوائی اڈوں کو جوڑنے والی تین ہائی اسپیڈ بوٹوں سے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالا جا رہا ہے لیکن ایک کشتی میں ایک وقت میں صرف110مسافر ہی سوار ہو سکتے ہیں۔اور ایک بوٹ 15تا 20منٹ میں ایک چکر پورا کرتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan storm death toll hits 10 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply