تسلسل سے میزائل تجربے کرنے پر جاپان کی شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں

ٹوکیو:شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل میزائل تجربے کے پیش نظر جاپان اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں۔ جاپان کے اعلی سرکاری ترجمان نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے۔چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہائڈ سوگا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جاپان میں شمالی کوریا سے وابستہ چھ اداروں اور دو افراد کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا۔
سرکاری میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اون نے ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن بنانے کا حکم دیا ہے، جس کو نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں میں استعمال کیا جائے گا۔ اس مسئلے پر واشنگٹن کے ساتھ بھی کشیدگی چل رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan slaps additional sanctions on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply