جاپان کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم آبے کی پارٹی کو دو تہائی اکثریت متوقع

ٹوکیو: (رائٹر)جاپان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے میں وزیراعظم شنجوآبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی اپی) اور اس کے اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
خبررساں ایجنسی کیوڈو کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق جاپانی پارلیمنٹ کے 465رکن ایوان زیریں کے لئے اتوا ر کو ہونے والے الیکشن میں ٹوکیو کے گورنر یوریکو کو ئکے کی کنزرویٹیو پارٹی کو امید سے کم سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
کیوڈو نے 15سے17اکتوبر تک فون کے ذریعہ یہ سروے کرایا۔ سروے کے مطابق اس الیکشن میں ایل ڈی پی کو تقریباََ 280سیٹوں پر کامیابی ملنے کی امید ہے۔
کیوڈو کے مطابق ایل ڈی پی کے اتحادی کومیٹو کو بھی اس الیکشن میں امیدسے زیادہ سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan prime minister shinzo abes coalition set to win by two thirds in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply