شمالی کوریا میزائل معاملے میں امریکہ صد فیصد جاپان کے ساتھ: آبے

ٹوکیو:جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے نے آج کہا کہ شمالی کوریا پر زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ سو فیصدجاپان کے ساتھ ہے۔ مسٹرآبے کا یہ بیان شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کرنے اور پھر اسے جاپان کے علاقے میں چھوڑ نے کے بعد آیاہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے اور دونوں ممالک شمالی کوریا پر زیادہ دباؤ بنانے پر متفق ہیں۔
وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ سو فیصد جاپان کے ساتھ ہے۔ اس نے ٹوکیو کی حفاظت کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیاہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک میزائل ٹیسٹ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan pm shinzo abe says he and us president trump agreed to hike pressure on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply