شمالی کوریا اسی راہ چلتا رہا تو اس کا مستقبل تاریک ہے : وزیر اعظم جاپان

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے کہ اگر وہ بین الاقوامی برادری کو نظر انداز کرکے ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی ڈگر پر چلتا رہا تو پھر اس کا مستقبل روشن نہیں ہے۔ اسے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر آبے نے آج صحافیوں سے کہا کہ ولادیووستک میں اس ہفتہ ہونے والی میٹنگ میں وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان سے شمالی کوریا کے بارے میں الگ الگ بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ اس میٹنگ کے دوران جاپان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون اور امن معاہدوں پر بھی بات چ.یت ہوسکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan pm says north korea has no bright future if it continues current path in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply