امریکہ و جاپان شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کوسنگین خطرہ تسلیم کرنے پر متفق: آبے

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ ’ایک خطرناک اشتعال انگیز کارروائی اور سنگین خطرہ‘ ہے۔
انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات پر بھی نظر رکھ رہے ہیں کہ پیونگ یانگ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کے فلوریڈا میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کے بعد کس طرح کا ردعمل پیش کرتے ہیں۔
قومی سطھ پر ٹیلی کاسٹ کیے جانے والی اس میڈیا گفتگو میں آبے نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے ان سے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے کس طرح نمٹنا ہے اس کے لیے ان کے پاس کئی متبادل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan pm abe says he trump agree north korea missile launch a serious threat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply