وزیر اعظم جاپان آبے نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، عام انتخابات آئندہ ماہ متوقع

ٹوکیو: (رائٹر) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے آج پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ توقع ہے کہ عام انتخابات آئندہ 22 اکتوبر کو کرائے جائیں گے۔ وزیر اعظم آبے نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”سخت مقابلہ ہوگا لیکن ہم جاپان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ پرامن طور پر رہ سکیں۔
”کابینہ چند دنوں میں سرکاری طور پر انتخابات کا اعلان کرے گی۔ شمالی کوریا کے ساتھ اتار چڑھاو کی صور حال اور ملک کے سوشل سیکورٹی کے نظام کو دوبارہ متوازن کرنے کے پیش نظر مینڈیٹ حاصل کرنے کے لئے مسٹر آبے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وہ 2012 سے اقتدار میں تھے اور وہ اپنی شبیہ سے فائدہ اٹھاکر اگلے مہینے انتخاب کرانا چاہتے ہیں۔ اگرچہ حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے فیصلے کا بائیکاٹ کیاہے۔
ملک کے روزنامہ مئے نیچی نے اپنے ایک سروے میں پایا ہے کہ ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے کی پارٹی کو، جنہوں نے کل ہی اپنی نئی پارٹی کی تشکیل اور الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، 18 فیصد جبکہ آبے کی حکمراں پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو 29 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس اخبار کا خیال ہے کہ 13 فیصد افراد کوئیکے کی پارٹی کے لئے ووٹ ڈال سکتے ہیں اور 32 فیصد لوگ ایل ڈی پی کے لئے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan parliament dissolved snap election on oct 22 expected in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply