شمالی کوریا کی متواتر اشتعال انگیز کاروائی کو اب قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا: جاپان

ٹوکیو:جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے آج کئے گئے میزائل تجربہ کی سخت مخالفت کی ہے۔ جاپان کی حکومت کے چیف کابینہ سکریٹری یوشندے سوگا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل کی جا رہی اشتعال انگیز کارروائی کو جاپان قطعی برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجربہ سلامتی کے نقطہ نظر سے یہ نہایت اشتعال انگیز کارروائی ہے اور کھلم کھلا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلا ف ورزی ہے۔اور کسی طور سے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
تجربہ کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے سینیئر سفارت کاروں نے ٹیلی فونی گفتگو میںشمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ اور امریکہ و اقوام متحدہ سے بھی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا ۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کی کل سے شروع ہونے والی سربراہ کانفرنس میں بھی دونوں ممالک کے لیڈروں کے مابین تجارتی عدم توازن، چین کے اسٹراٹیجک مقاصد اور شمالی کوریا کے نیوکلیائی پروگرام جیسے سنگین امور پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan condemns n korea missile braces for further action in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply