جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کو ادب کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم: (یو این آئی) اس سال ادب کا نوبل انعام جاپانی نزاد برطانوی ناول نگار کازواو اِشیگورو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے نوبل انعام برائے ادب کا اعلان کرتے ہوئے جاپانی نزاد برطانوی ناول نگار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ”ناول نگار کازواو اِشیگورو کے ناول زبردست جذباتی قوت کے حامل ہیں اور انسان اور دنیا کے درمیان تعلق کی گہرائیوں کے پردے چاک کر دیتے ہیں۔“
اشیگوروکو یہ انعام ان کے ناول گریٹ ایموشنل فورس کے لئے دیا جائے گاڈ اس انعام کے تحت انہیں گیارہ لاکھ ڈالر نقد رقم دی جائے گی۔ اشیگورو کی پیدائش جاپان میں آٹھ نومبر 1954 کوہوئی تھی۔ ان کا خاندان اس وقت برطانیہ میں آکر مقیم ہوگیا تھا، جب ان کی عمر پانچ سال تھی۔ ”دا ریمینز آف دا ڈے“ اور ”نیور لیٹ می گو“ اشیگورو کے معروف ناولوں میں شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan born kazuo ishiguro wins nobel prize in literature in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply