شما لی کوریا کے میزائل تجربہ سے جاپان کی سالمیت کو خطرہ: جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو:جاپانی وزیر اعظم شینزوآبے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح جو میزائل تجربہ کیا ہے وہ جاپانی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی آبی حدود یا اس کے قریب گرے شمالی کوریا کے میزائل کی وہ سخت مخالفت کریں گے۔
جنوبی کوریا کے فوجی محکمہ نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے بیلسٹک میزائل کا بدھ کی صبح مغربی ساحل سے مشرقی سمندری ساحل کی جانب داغ کر تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا نے یہ تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے اس تجربہ سے جاپان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japan alarmed by latest north korea misile test in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply