ایف بی آئی سربراہ کومی پر کسی کو اعتبار نہیں رہا تھا:ٹرمپ

واشنگٹن: روس نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمس کومی کو انکے عہدے سے بٹائے جانے کے فیصلہ کو امریکہ کا اندرونی معاملہ بتایا ہے۔ خبررساں ایجنسی تاس کے مطابق دیمتری پیسکوف نے کہا کہ کومی کو ایف بی آئی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلہ سے روس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ دریں اثنا مسٹر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹرکے عہدے سے کومی کو ہٹانے کے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے اپنے فیصلہ کو درست ٹہرایا۔ سرگئی لاوروف پہلے روسی افسر ہیں جن سے ڈونالڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد مل رہے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا جیمس کومی کی جگہ کوئی ایسا شخص مقررکیا جائے گا جو اس کام کو بہتر طریقہ سے انجام دے سکے اور جو ایف بی آئی کی ساکھ کو واپس لاسکے۔
کومی واشنگٹن میں سب کا اعتبار کھوچکے تھے چاہے وہ ریپلکن ہوں یا ڈیموکریٹ۔جب حالا ت معمول پر آجائیں گے تو لوگ میرے شکر گذار ہونگے۔ امریکہ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی ایف بی آئی سربراہ کو عہدے سے برخاست کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: James comey has lost trust says trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment