مذہب اسلام کی توہین کے ملزم جکارتہ کے سابق عیسائی گورنر اپنی اپیل واپس لیں گے

جکارتہ:(رائٹر)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے سابق عیسائی گورنر باسوکی جہازا پرناما مذہب اسلام کی توہین کرنے کے معاملے میں دو سال کی قید کی سزا کے خلاف کی گئی اپنی اپیل واپس لیں گے۔مسٹر پرناما کی چھوٹی بہن فیفی لیٹی اندرا اور ان کے وکیلوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سابق گورنر سزا کے خلاف کی گئی اپنی اپیل واپس لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ’ اہوک‘ کے نام سے مشہورمسٹر پرناما کو نو مئی کومذہب اسلام کی توہین کے مقدمے میں قصوروار پائے جانے کے بعد دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔تنازعات میں گھرے عیسائی لیڈر پر اپنے عہدے پر برقرار رہنے کےلئے تشہیر کے دوران مذہب اسلام کی مذمت کرنے کے الزام میں دسمبر میں مقدمہ شروع کیا گیا تھا۔اہوک نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

Title: jakartas ex governor ahok drops blasphemy appeal | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply