مقید سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءسخت علیل،سہارے کے بغیر نہیں چل پھر سکتیں

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی مقید سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءسخت علیل ہیں اور اب حالت ایسی غیر ہو گئی ہے کہ بغیر سہارے کے چل بھی نہیں سکتیں۔تین بار وزیر اعظم رہنے والی 72سالہ خالدہ کو ان کے مرحوم شوہر و فوجی حکمراں جنرل ضیاءالرحمٰن کے نام پر قائم ضیاءیتیم خانہ ٹرسٹ میں غیر ملکی عطیات سے جمع 21ملین ٹکا کے غبن مقدمہ میں رواں سال فروری میں5سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کے حوالے سے روزنامہ ڈیلی اسٹار رقمطراز ہے کہ جیل میں جب بھی خالدہ کے رشتہ دار ملاقات کے لیے جاتے تھے تو خالدہ خود چل کر ان کے پاس آتی تھیں لیکن اب ان کی حالت بہت خراب ہے۔انہوں نے حکومت کو تلقین کی کہ ان کی خواہش کے مطابق ان کا علاج کرایا جائے اور اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کیے جائیں۔

فخرالاسلام نے ضیاءکے رشتہ داروں کے حوالے سے کہا کہ وہ اب خود سے چل پھر بھی نہیں سکتیں۔ انہیں ڈھاکہ میں 200سال پرانی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jailed khaleda zia in critical condition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply