داماد کے بعد بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی امریکی صدر کی مشیر مقرر

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں صدر امریکہ کا مشیر مقرر کر دیا گیا تاہم اس کام کے لیے وہ کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں محترمہ ایوانکا کے مشیر بننے کی تصدیق کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ کے شوہر جیرڈ کشنر (36) پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر صدارتی مشیر کے عہدے پر فائز ہیں۔
ان کے شوہر جےرےڈ کشنر (36) موجودہ وقت میں مسٹر ٹرمپ کے سینئر مشیر ہیں۔ محترمہ ایوانکا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اپنے لئے غیر رسمی طور پر مشیر کے طور پر کام کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اگرچہ دانشوروں نے اس کی تنقید کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی وفاقی ملازم ہونے کے باجود اپنے شوہر جیرڈ کشنر کی طرح وائٹ ہاؤس سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ivanka trump to become us president adviser in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply