اٹلی کے سابق وزیر اعظم میتو رینزی زبردست اکثریت سے پھر پارٹی کے قائد منتخب

روم:اٹلی کے باشندوں نے زبردست اکثریت کے ساتھ سابق وزیراعظم میٹیو رینزی کو حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کا نیا قائد منتخب کر لیا۔انہوں نے پانچ مہینے پہلے ایک ریفرنڈم میں ہار کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ کل آئے جزوی انتخابات کے نتائج کے مطابق رینزی کو 72 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ پارٹی کے تقریباً 20 لاکھ ارکان نے انتخابات میں ووٹ دیا۔ وزیر انصاف اینڈریا آرلینڈو کو 19 فیصد اور جنوبی پگلیا علاقے کے گورنر مشیل ایمیلنو کو نو فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
ان دونوں مخالفین اور موجودہ وزیر اعظم پاؤلو جینٹلونک نے انہیں مبارک باد دی۔مسٹر رینزی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اس موقع پر کافی طویل تقریر کی۔ 42 سالہ رینزی نے آئینی اصلاحات پر ہوئے ایک ریفرنڈم میں شکست کے بعد دسمبر میں وزیر اعظم کے طور پر استعفیٰ دے دیاتھا۔ ان آئینی اصلاحات کا مقصد قانون سازی کے عمل کو منظم کرنا تھا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد ان کے وزیر خارجہ جینٹلونک وزیر اعظم بنے تھے لیکن مسٹر رینزی نے جلد ہی واپسی کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italys matteo renzi regains party leadership with big primary win in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply