داعش ٹھکانوں پر حملوں کے لیے اٹلی اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے کو تیار

روم: (رائٹر) اٹلی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ لیبیا میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں پر حملوں کے لئے امریکہ کوسسلی میں واقع اپنے فوجی اڈوں اور فضائی علاقے کے استعمال کی اجازت دینے کو تیار ہے۔
اٹلی کے وزیر دفاع رابرٹا پنوٹی نے کل اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں کہا کہ اگر داعش کے خلاف امریکہ کی فوج کے لئے ہمارے ہوائی اڈوں اور فضائی علاقے کے استعمال کرنے کی اجازت مانگنے کے لیے کوئی درخواست آتی ہے تو ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اٹلی کی حکومت کا رخ مثبت ہوگا۔ مسٹر پنوٹی نے کہا کہ امریکہ کے اٹلی کے ہوائی اڈوں اور فضائی علاقے کے استعمال کی سہولت سے لیبیا میں داعش کے خلاف شروع کی گئی فضائی حملوں کی کارروائی کو اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
لیبیا میں امریکہ کے طیاروں نے پیر داعش کے ٹھکانوں پر حملے شروع کیے تھے۔ یہ حملے لیبیا کے صبراتہ میں کئے گئے تھے۔ ہوائی حملے کو تیز کر کے صبراتہ سے داعشکے دہشت گردوں کو مار بھگایا جاسکے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Italy to allow us drones to fly out of sicily air base for attacks on isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply